دادو میں کار شوروم مالک کے اندھے قتل کا معمہ حل، ڈرائیور ہی مالک کا قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
ڈی ایس پی سٹی دادو اور ایس ایچ او جھلو نے ڈی ایس پی سٹی آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل دادو کے قریب تھانہ جھلو کی حد میں کار شوروم مالک 55 سالا سکندر علی کھوسو کا لاش برآمد ہوا تھا اور قاتل واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار تھا،
واقعے کی تفتیش میں پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کیے، جیو فینسنگ، و دیگر ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لایا گیا
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کے ہر وقت ساتھ رہنے والا اس کا ڈرائیور صدام پیرزادو واقعے کے بعد مقتول کی کار سمیت لاپتہ تھا،
پولیس نے صدام پیرزادو کو تفتیش میں شامل کرنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت دیگر ٹیکنیکل و مخبری ذرائع سے اس کا سراغ لگانے کے اقدامات کیے، ملزم نے شاطرانہ طریقے اپناتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کیلئے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کردی اور مختلف مقامات پر چھپتا رہا بالاآخر پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی اور حکمتِ عملی کے ساتھ چھاپہ مار کر صدام پیرزادو کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کے قبضہ سے مقتول کی کار کلٹس BTK-168 بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
گرفتار ملزم صدام پیرزادو نے مقتول سکندر کھوسو کو قتل کرنے کا اعترافِ کرلیا ہے
ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کی رات مقتول کے ساتھ کار میں سوار تھا پیسوں کی لین دین کی بات پر منصوبہ بندی کے تحت سکندر کھوسو کو قتل کردیا۔
تاہم مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ جھلو پہ قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے
اس سلسلے میں ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کی ڈی ایس پی سٹی دادو محمد صادق اوڈھو کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم جس میں شامل ایس ایچ او جھلو محمد طارق کھہرو، ایس ایچ او فلجی اسٹیشن بینظیر جمالی اور ٹیکنیکل ٹیم انچارج رانا آصف علی راجپوت نے پروفیشنل انداز میں بہترین تفتیش کی اور اصل قاتل کو قانون کی گرفت میں لانے میں کامیابی حاصل کی۔
ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے مذکورہ ٹیم کو شاباش دی ہے اور انعام وتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے