کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزيرِ اعظم مرحوم غلام مصطفي جتوئي کے بیٹے سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کی ڈیفینس DHA رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ،مورو نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور کراچی پولیس کی بیس سے زیادہ پولیس موبائلوں میں سوار دو سو کے قریب پولیس نفری کا جتوئی ہائوس کا گھیرا، مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے، پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، پولیس کی جانب سے پورے گھر کی تلاشی، الماریوں سے سامان نکال کر پھینک دیا، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کی اہلیہ نوین مرتضیٰ جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر میں صرف عورتیں موجود تھیں، پولیس کو بتایا بھی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی، گھر میں موجود عورتوں اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ہراساں کیا گیا، ہمیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے،جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف سیاست جرم بنادیا گیا ہے، ہمارے گھر چھاپہ بہت بڑی ریاستی دہشت گردی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے
کراچی:سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پولیس کا چہاپہ
By Parwan
0
54
Previous article
Next article
متعلقہ خبریں