Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںقاضی احمد: شدید دھند کے باعث حادثہ ، 6 افراد ہلاک

قاضی احمد: شدید دھند کے باعث حادثہ ، 6 افراد ہلاک

قاضی احمد ( نامہ نگار) شاہ روڈ پر شدید دھند کے باعث خوفناک حادثہ مسافر وین اور یونی ورسٹی کی پوائنٹ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے، بدنصیب مسافر وین نواب شاہ سے مورو جارہی تھی جو کہ سامنے سے قاضی احمد سے نواب شاہ جانے والی شہید بینظیر بھٹو یونی ورسٹی کی پوائنٹ بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جن میں دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں جاں بحق ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال قاضی احمد اور پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے جاں پر ایک خاتون قراتعین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ باقی جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ حادثے میں یونی ورسٹی پوائنٹ کے 20 سے زائد طلبہ و طالبات بھی زخمیوں ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین