دادو: جشن آزادی کی خوشیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی گئیں
07 August 2025
دادو: جشن آزادی کی خوشیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی گئیں
دادو (نامہ نگار) ضلع انتظامیہ دادو کی جانب سے جشن آزادی کی خوشیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی گئیں۔ کچے کے سیلاب زدہ گاؤں حمزو خان خشک میں میوزیکل نائٹ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ، اے ڈی سی ون عبدالحمید مغل، تھر دیپ پروگرام کے افسر آفتاب بلوچ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کیک کاٹنے سے کیا گیا، جبکہ بچوں اور نوجوانوں نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ مقامی فنکاروں نے قومی اور روایتی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔
ڈپٹی کمشنر دادو نے کہا کہ سیلاب متاثرین نے شدید مشکلات جھیلیں، آج ہم ان کی حوصلہ افزائی اور یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ جشن آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو نہ صرف مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا بلکہ خوشی کے لمحات میں بھی ان کا ساتھ دیا۔
سیلاب متاثرین نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ حکومت نے قومی دن کی خوشیاں ہمارے ساتھ منائیں۔