روزنامہ پروان

دادو میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

31 July 2025

دادو میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

دادو میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

دادو میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک دادو: دادو پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم غلام عباس ولد غلام قادر ہکڑو ضلع شکارپور کا رہائشی تھا، جو ایک ماہ قبل تھانہ خداآباد کی حدود میں پولیس اہلکار ذوالفقار علی پنہور کو شہید کرنے اور اس کی سرکاری G-3 رائفل چھیننے کے واقعے میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام عباس ایک منظم بین الاضلائی ڈکیت گینگ کا اہم رکن تھا، جو متعدد پولیس مقابلوں، ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ہلاک ملزم سے برآمد ہونے والی G-3 رائفل وہی ہے جو شہید اہلکار سے چھینی گئی تھی۔ ایس ایس پی دادو کے مطابق، ملزم اور اس کے ساتھی مختلف شہروں میں منظم وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔ پولیس نے دن رات کی محنت اور ٹیکنیکل و پیشہ ورانہ مہارت سے بلائنڈ کیس کو قلیل وقت میں حل کرتے ہوئے اصل قاتلوں اور ان کے سہولتکاروں کا سراغ لگایا۔ حکام کے مطابق، اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان نے واردات کے دوران ایک کار کا استعمال کیا تھا، جس کا بھی پتہ لگا لیا گیا ہے۔ تقریباً 20 روز قبل اس گینگ کے دو ارکان، یاسین آرائیں اور سعید سیال، زخمی حالت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اہم پیش رفت متوقع ہے۔